اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی ہے، یہ رقم 12 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر کی جائے گی ،آئی ایم ایف نے 8 دسمبر کو پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم موجودہ قرض پروگرام کی تیسری قسط کے طور پر پاکستان کو جاری کی گئی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کی مد میں اضافی 20 کروڑ ڈالر بھی جاری کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکا کے ایگزم بینک کا پاکستان میں 1.25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
واضح رہے گزشتہ روز امریکی بینک ایگزم نے بھی پاکستان کیلئے بڑے مالیاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔











