منگل,  09 دسمبر 2025ء
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی؟ فی تولہ کتنے کا ہو گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 1900 روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 41 ہزار862 روپے  پرآ گیا۔

جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 78 ہزار 825 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ سونے کی طلب 60 سے 90 ٹن کے درمیان ہے جس کی مالیت تقریباً 8 سے 12 ارب ڈالر بنتی ہے، لیکن اس میں سے 90 فیصد سے زیادہ کاروبار اب بھی غیر دستاویزی ہے۔

مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی ’’پاکستان کی سونے کی مارکیٹ‘‘ سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملکی سونے کی 70 فیصد طلب شادیوں اور تقریبات سے جڑی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا بنایا گیامجسمہ سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے

پاکستان سونے کی درآمدات پر بھی انحصار کرتا ہے اور مالی سال 2024 میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا۔ملک کے سرکاری ذخائر 2025 کے آخر تک 64.76 ٹن ریکارڈ کیے گئے جن کی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بنتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ریکو ڈیک منصوبہ آئندہ 37 برسوں میں 74 ارب ڈالر تک کی آمدنی پیدا کر سکتا ہے، جبکہ موجودہ قیمتوں کے مطابق اس سے 1 کروڑ 79 لاکھ اونس سونا حاصل ہوگا جس کی مالیت تقریباً 54 ارب ڈالر ہے۔

مزید خبریں