پیر,  08 دسمبر 2025ء
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، ڈالر مزید سستا ہو گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے ، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 507 پوائنٹس  کے اضافے کے بعد ایک  لاکھ  ، 67 ہزار 592 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی تھی ، آخری کاروباری دن مارکیٹ میں 28 ارب ، 45 کروڑ، 57 ہزار 135 روپے مالیت کے 22 کروڑ ، 56 لاکھ ، 77 ہزار 720 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل طلب، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع

دوسری جانب امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 2 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 280 روپے 40 پیسے پر آ گئی ہے۔

مزید خبریں