منگل,  25 نومبر 2025ء
گیس کی قیمتوں کے بارے میں اوگرا کا اہم بیان آ گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) گیس کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا نے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔

گزشتہ روز میڈیا پر گیس کی قیمتوں میں کمی اور اضافے کی متضاد خبریں سامنے آئیں جس پر اوگرا کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں کسی قسم کے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی، گیس کی قیمتوں کے تعین سے متعلق غلط تاثر پیش کیا گیا۔

اوگرا کے مطابق ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل نیٹ ورک کی آمدن ریونیو ضروریات کو پورا کر رہی ہے، اس لیے قیمتوں میں رد و بدل کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئی۔

مزید پڑھیں: برطانیہ ، گیس لیکج سے دو پاکستانی طلبہ جاں بحق

ترجمان کے مطابق گیس قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی منظور نہیں کی گئی، گیس کی قیمتیں پرانے ریٹس پر برقرار ہیں۔

مزید خبریں