جمعه,  21 نومبر 2025ء
پنجاب کی تمام شوگر ملز میں کرشنگ کا آغاز ، چینی 10 روپے فی کلو سستی ہونے کا امکان

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد صوبے کی تمام 41 شوگر ملز نے کرشنگ کا آغاز کر دیا۔

نجی چینل کے مطابق کین کمشنر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کی باقی 12 ملوں نے کسانوں سے گنا خریداری اور کرشنگ شروع کر دی، چینی کی بازار میں نئی سپلائی آنے سے قیمتوں میں 10 روپے تک فوری کمی کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کرشنگ سے چینی کی بلیک میں فروخت اور مصنوعی قلت کا خاتمہ ہو سکے گا۔

مزید پڑھیں: چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، انتظامیہ مافیا کے سامنے بے بس

واضح رہے کہ قبل ازیں کین کمشنر نے حکومتی ڈیڈلائن پر کرشنگ کا آغاز نہ کرنے والی شوگر ملز کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب چیئرمین کسان اتحاد نے الزام عائد کیا ہے کہ ملز مالکان تاخیر سے کرشنگ شروع کرکے کسانوں سے سستے داموں گنا خریدنے کی کوشش کریں گے۔

مزید خبریں