اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمارکے مطابق اب اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14 ارب 55 کروڑ 15 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی بڑھ کر 5 ارب 18 کروڑ 67 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں، جس کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 73 کروڑ 82 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
اس اضافے کے بعد ملکی مالیاتی استحکام میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے اور معاشی سرگرمیوں کیلئے ضروری مالی سہولتیں دستیاب ہو سکیں گی۔
مزید پڑھیں: سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
اسٹیٹ بینک نے کہا کہ یہ اضافہ ملکی معیشت کے مستحکم ہونے کی نشانی ہے اور آنے والے دنوں میں بھی زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔











