بدھ,  19 نومبر 2025ء
موبائل فونزکی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
موبائل فونزکی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جاری مالی سال کے دوران موبائل فونزکی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ہواہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اورپی بی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں موبائل فونزکی درآمدات پر 79.40 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 264فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چارماہ میں موبائل فونزکی درآمدات پر 21.82 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

مزید پڑھیں: موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس ختم یا کم کیا جائے: علی قاسم گیلانی کا مطالبہ

اکتوبر2025میں موبائل فونزکی درآمدات پر 18.47 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواجوستمبرمیں 19.27 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 9.21 ملین ڈالر تھا۔

مالی سال 2025میں موبائل فونز کی مجموعی درآمدات پر 139.79 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

مزید خبریں