اتوار,  09 نومبر 2025ء
نیویارک کی طرح اسلام آباد چیمبر میں بھی قیادت بدل سکتی ہے: سید ندیم منصور

اسلام آباد(عرفان حیدر) ڈیموکریٹس گروپ کے صدر اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبر سید ندیم منصور نے چیمبر کی قیادت میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبران گزشتہ 40 سال سے فیس ادا کر رہے ہیں لیکن فائدہ صرف چند افراد کو پہنچ رہا ہے۔

سید ندیم منصور نے ممبران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس گروپ کا مقصد اہل، تجربہ کار اور میرٹ پر مبنی قیادت لانا ہے تاکہ آنے والے انتخابات میں ممبران کو بہترین انتخاب میسر ہو۔

اس موقع پر ایم این اے اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات گل اصغر خان بگھور، چیف سرپرست آغا شیراز ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اقربا پروری، بدعنوانی اور دیگر مسائل کو روکنے کے لیے مستقبل کی منصوبہ بندی اور چیمبر میں اصلاحات پر توجہ دی جا رہی ہے۔

سید ندیم منصور نے کہا کہ اگر نیویارک میں ڈیموکریٹس کامیاب ہو سکتے ہیں تو اسلام آباد میں بھی چیمبر کی قیادت میں تبدیلی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چیمبر کی قیادت میں تبدیلی لائیں گے اور ممبران کے مفاد میں اصلاحات کریں گے۔

مزید خبریں