اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کے روز فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 22 ہزار 462 روپے میں فروخت ہوا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 193 روپے ہوگئی۔ گزشتہ روز یعنی جمعے کو فی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے پر مستحکم رہا تھا۔
مزید پڑھیں: سونا پھر مہنگا ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی، جہاں فی اونس سونا 6 ڈالر کم ہوکر 4001 ڈالر (20 ڈالر پریمیئم سمیت) میں فروخت ہوا۔
مزید برآں، چاندی کی قیمت میں بھی 18 روپے فی تولہ کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 ہزار 94 روپے مقرر کی گئی۔











