اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 970 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 4لاکھ 19 ہزار 362 روپے کا ہو گیا۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
اس کے علاوہ فی دس گرام سونا 857روپے سستا ہو گیا جس سے نئی قیمت 3لاکھ 59 ہزار 535 روپے کی سطح پر آ گئی۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔











