اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں16 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی بڑی کمی واقع ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 14ارب 47کروڑ ڈالر سے تجاوزکرگئے۔
اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 18 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب21 کروڑ ڈالر پر آگئے۔
مزید پڑھیں: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ
اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی طور پر ملکی ذخائر میں16 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ،مجموعی طور پر ملکی ذخائر 19ارب68 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔
 
				 
															 
								 
								 
								 
								 
								





 
								 
															





 
															 
															 
								 
															