جمعه,  31 اکتوبر 2025ء
پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونے والا ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، اس حوالے سے اوگرا نے سمری تیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان میں نومبر میں آئندہ پندرہ روز کے لئے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے لیے سمری تیار کرلی ہے، جو 31 اکتوبر کو وزیرِ خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی حتمی منظوری کے بعد وزیرِ خزانہ 1 نومبر تا 15 نومبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس لیتی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

فی الحال پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 263.02 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 275.42 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔

اسی طرح لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 159.76 روپے اور مٹی کے تیل (کيروسین) کی قیمت 176.81 روپے فی لیٹر ہے۔

متوقع نئی قیمتیں

رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2.35 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جس کے بعد نئی قیمت 265.37 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد نئی قیمت 277.92 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے۔

عالمی منڈی میں بدھ کے روز تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن کمی دیکھی گئی۔

برینٹ کروڈ آئل 7 سینٹ کمی سے 64.33 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) بھی 7 سینٹ کمی کے ساتھ 60.08 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق روس پر پابندیوں اور OPEC+ کی ممکنہ پیداوار میں اضافے کی خبروں نے عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کو بڑھا دیا ہے۔

مزید خبریں