جمعرات,  23 اکتوبر 2025ء
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ33 ہزار 826 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے کم ہو کر 3 لاکھ71 ہزار966روپے ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: چائے والے گھر سے کروڑ روپے، سونا، چاندی اور لگژری گاڑی برآمد

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 35  ڈالر کم ہو کر 4115 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں