بدھ,  22 اکتوبر 2025ء
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ریکارڈ 250 ڈالر کی کمی
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ریکارڈ 250 ڈالر کی کمی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 سال کی سب سے بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 250 ڈالر کی کمی ہوئی، سونے کی قیمت 5.3 فیصد کی کمی کے بعد 4 ہزار 115 ڈالر فی اونس پر آ گئی،  پیر کے روز فی اونس قیمت 4 ہزار 381 ڈالر کی بلند ترین سطح پر تھی۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ 2025 کے دوران اب تک سونا تقریباً 60 فیصد مہنگا ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں: سونا آج بھی 2100 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟

دوسری جانب پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا تھا۔ جبکہ گزشتہ دو دنوں کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 12 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔

گزشتہ روز 10 گرام سونے کے نرخ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور قیمت 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے پر برقرار رہی۔

مزید خبریں