اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملکی و عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
گزشتہ دو دنوں کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت gold price میں 12 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔
آج مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں، فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
10 گرام سونے کے نرخ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور قیمت 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے پر برقرار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4235 ڈالر کی سطح پر برقرار ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور قیمت 5261 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سونے کے نرخ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے، جس کے بعد قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوئی اور آج قیمتوں میں استحکام رہا۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے سونے کی برآمدات اور درآمدات پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق سونے کی تجارت پر پابندی ہٹانے کے لیے سمری ای سی سی کو بھیجی جائے گی۔
مزید پڑھیں: سونا آج بھی 2100 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
رواں سال مئی میں سونے کی ایکسپورٹ اور امپورٹ پرپابندی عائد کی گئی تھی۔ یہ پابندی سونے کی اسمگلنگ کی شکایت پرلگائی گئی تھی، حالیہ مہینوں میں سونے کی اسمگلنگ کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
معطل شدہ ایس آر او کی بحالی میں مسلسل تاخیرکی وجہ سے زیورات کی برآمدات بند اور برآمد کنندگان شدید مالی بحران کا شکار تھے۔