کابل(روشن پاکستان نیوز) سرحدی کشیدگی کی وجہ سے پاک افغان بارڈر کی بندش کے باعث جہاں پاکستان اور افغانستان کی سرحدوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں وہیں پھلوں کی قیمتیں بھی اچانک بڑھ گئی ہیں۔
طورخم بارڈر بند ہونے سے پشاور میں پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق انگور کی فی کلو قیمت 400 سے بڑھ کر 800 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ انار فی کلو 300 سے بڑھ کر 600 روپے ہو گیا ہے۔
اسی طرح سیب کی فی کلو گرام قیمت 200 سے بڑھ کر 400 روپے ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ سپر فور مرحلہ؛ بنگلادیش نے سری لنکا کو دلچسپ مقابلےکے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیدی
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر کی بندش کے باعث پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر ہو چکا ہے، امید ہے کہ جلد بارڈر سے تجارت بحال ہو گی اور پھلوں سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں نیچے آئیں گی۔