کراچی(روشن پاکستان نیوز) ملک بھر میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے اضافے سے 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1800روپے اضافے سے 3لاکھ 62 ہزار 397 روپے ہوگئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے4016ڈالر فی اونس ہے۔
مزید پڑھیں: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو پلاٹس دینے کے دعوے جھوٹے نکلے