اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ایئرلائن سیرین ائیر کے آپریشنز پر پابندی عائد کردی ہے۔
ترجمان سول ایوی ا یشن اتھارٹی کے مطابق گزشتہ روز سی اے اے نے سیرین ائیر کا ائیر آپریٹر سرٹیفکیٹ معطل کردیا ہے۔
یہ قدم ائیر لائن کے پاس جہازوں کی عدم دستیابی کے باعث معطل کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سول ا یوی ایشن نے سیرین ائیر کے آپریشنز پر پابندی لگا دی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی فضائی حدودکی بندش سے بھارتی ائیرلائنز کو شدید مالی نقصانات کا سامنا
سی اے اے کے ترجمان نے کہا کہ سیرین ائیر جہاز دستیاب ہونے پر بحالی کا کیس زیر غور لایا جائے گا، سیرین ایئر کی ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ بحالی جہازوں کی دستیابی سے مشروط ہے۔