اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں4 روپے 7پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے،پٹرول کی فی لٹر نئی قیمت 268 روپے 68 پیسے ہوگئی۔
اسی طرح ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 4 روپے 4 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر نئی قیمت 276 روپے 81 پیسے مقرر کردی گئی۔
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے آئندہ 15روز کیلئے ہو گا۔
مزید پڑھیں: حکومت ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس لیتی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں