بدھ,  24  ستمبر 2025ء
عالمی معیشت کمزور یا مضبوط؟ ماہرین کی متضاد پیش گوئیاں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عالمی معیشت کے بارے میں دو متضاد رپورٹس سامنے آئی ہیں، جن میں پہلا ڈبلیو ای ایف ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے شائع ہوا جس کے تحت دنیا کمزور ترقی اور مسلسل بحرانوں کے دور میں داخل ہو رہی ہے، جبکہ تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی ( OECD) کے مطابق اس سال معیشت بہتر رہے گی۔

ورلڈ اکنامک فورم کی کی حالیہ رپورٹ چیف اکنامسٹس آؤٹ لک کے مطابق دنیا کے تین چوتھائی بڑے ماہرینِ معیشت کا خیال ہے کہ 2026 میں معیشت مزید کمزور ہو گی اور یہ کمزوری وقتی جھٹکوں کی وجہ سے نہیں بلکہ بنیادی ڈھانچوں میں جاری تبدیلیوں کی وجہ سے ہوگی۔

ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق ابھرتی ہوئی معیشتیں تو آگے بڑھیں گی، لیکن ترقی یافتہ ممالک کمزور رفتار میں پھنسے رہیں گے اور یہ بنیادی مسائل کی وجہ سے ہوگا، جیسے کہ عالمی تجارت میں رکاوٹیں، تیز رفتار تکنیکی تبدیلیاں، توانائی اور قدرتی وسائل پر دباؤ، عالمی اداروں کی کمزوری اور امیر و غریب ملکوں کے درمیان بڑھتا ہوا فرق۔

ڈبلیو ای ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سعدیہ زاہدی نے کہا کہ دنیا ایک نئے معاشی دور میں داخل ہو رہی ہے، رہنماؤں کو فوری اور اجتماعی فیصلے کرنا ہوں گے تاکہ موجودہ انتشار کو مستقبل کی مضبوطی میں بدلا جا سکے۔

مزید پڑھیں: ماہرین نےکھانسنے، چھینکنے، بولنے اور سانس لینےسے بیماریوں کا پتا لگانے والااے آئی ٹول تیار کرلیا

دوسری جانب تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی نے 2025 کی عالمی شرح نمو کا اندازہ 2.9 فیصد سے بڑھا کر 3.2 فیصد کر دیا ہے، ادارے کے مطابق عالمی معیشت نے صدر ٹرمپ کے تجارتی محصولات کے ابتدائی اثرات کو توقع سے بہتر انداز میں جھیلا ہے۔

او ای سی ڈی کے مطابق عالمی معیشت بہتری کی وجہ یہ کہ کمپنیوں نے محصولات لگنے سے پہلے زیادہ درآمدات کیں اور امریکہ میں اے آئی پر مبنی سرمایہ کاری کے ساتھ چین نے اخراجات بڑھائے، رپورٹ کے مطابق معیشت توقع سے زیادہ مضبوط رہی، لیکن محصولات کے اثرات ابھی باقی ہیں اور ان کے آثار قیمتوں، روزگار اور منافع میں نظر آ رہے ہیں۔

دونوں رپورٹس میں اس بات پر متفق ہیں کہ ترقی یافتہ ممالک میں قرض بڑھ رہا ہے، وی ای ایف کے مطابق 80 فیصد ماہرین کا خیال ہے کہ اگلے سال یہ مسئلہ مزید سنگین ہوگا، اور اس وجہ سے حکومتوں کے پاس نئے معاشی مسائل سے نمٹنے کی کم گنجائش رہ جائے گی۔

مزید خبریں