اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، ڈالر بھی سستا ہو گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 57 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی، 100 انڈیکس میں 460 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
دوران کاروبار 100 انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار24 پوائنٹس پرٹریڈکرتے دیکھا گیا۔ گزشتہ روز بازار حصص میں 399 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 486 پوائنٹس پر پہنچا۔
اس کے بعد 533 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 621 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بھی پہنچا۔ گزشتہ روز ایک موقع پر انڈیکس 57 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا ہے، انٹربینک میں ڈا لر 281 روپے 51 پیسوں کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں بارش: ندی نالوں میں طغیانی، ڈیم اوور فلو ہونے سے کئی علاقے زیرِ آب، اسکولوں میں تعطیل، فوج طلب