پیر,  08  ستمبر 2025ء
سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ

کراچی(روشن پاکستان نیوز)  ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت اضافے کے بعد 3 لاکھ 84 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 230 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 29 ہزار 219 روپے ہو گئی۔

گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری روز جمعہ کو بھی سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن 100 انڈیکس تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا، 100 انڈیکس 1262 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پہلے سیشن کا آغاز مثبت انداز میں ہواتھا اور 100 انڈیکس نے ایک نئی عبوری حد عبور کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونا مہنگا ہونے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

100 انڈیکس 1846 پوائنٹس اضافے سے 154511 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو100 انڈیکس کی اب تک کی سب سے بلند ترین سطح تھی لیکن آج انڈیکس ایک لاکھ 55 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر5 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 60 پیسوں کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے۔

مزید خبریں