پیر,  08  ستمبر 2025ء
تین ہفتوں میں آٹے کا تھیلا 1050 روپے تک مہنگا ہو گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  تین ہفتوں میں آٹے کا تھیلا 1050 روپے تک مہنگا ہو گیا، ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں تین ہفتوں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قومی اوسط قیمت 2500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

موقر قومی اخبار نے ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  گزشتہ تین ہفتوں کے دوران بیس کلو آٹے کا تھیلا 1050 روپے تک مہنگا ہوا ہے، بنوں میں آٹا 1050، پشاور اورلاڑکانہ میں 900روپے تک مہنگا ہوا ہے۔

اسلام آباد میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے مہنگا ہوا ہے، راولپنڈی اور کوئٹہ میں 740 روپے، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 817 روپے، ملتان میں 826 روپے جبکہ سکھر میں آٹا 840 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔

بہاولپور میں آٹے کے20 کلوتھیلے کی قیمت میں 866 روپے67 پیسے کا اضافہ ہوا۔لاہورمیں آٹا 830 روپے تک مہنگا ہوا۔پشاور اوربنوں کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں جہاں پر بیس کلو آٹے کا تھیلا 2500 روپے میں فروخت ہو رہاہے۔

اسلام آباد میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 2426 روپے 67 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے، راولپنڈی میں 2400 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں آٹے کا تھیلا 2267 روپے تک فروخت ہو رہاہے۔

لاہور میں بیس کلو آ ٹے کا تھیلا 2230 روپے، فیصل آباد میں بیس کلو آ ٹے کا تھیلا 2200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ سرگودھا میں 20 کلو آ ٹے کا تھیلا 2200 روپے، ملتان میں 2293 روپے 33 پیسے، بہاولپور میں 2333 روپے 33 پیسے تک فروخت جاری ہے۔

سکھر میں بیس کلو آ ٹے کا تھیلا 2240 روپے، لاڑکانہ میں آ ٹے کا تھیلا 2300 روپے، کراچی اور حیدرآباد میں آ ٹے کا تھیلا 2400 روپے میں فروخت ہو رہاہے، خضدار میں آ ٹے کا تھیلا 2200 روپے جبکہ کوئٹہ میں بیس کلو آ ٹے کا تھیلا 2300 روپے میں دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں سونا مہنگا ہونے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

مزید خبریں