جمعه,  14 نومبر 2025ء
تحریک انصاف کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا افسوسناک ہے ،اسحاق ڈار

لاہور(روشن پاکستان نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انشا اللّٰہ بانی پی ٹی آئی کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ذاتی فائدے کیلئے کچھ بھی لکھنا افسوسناک ہے، بانی پی ٹی آئی نے ملکی مفاد کے خلاف کچھ لکھا ہو تو قابلِ مذمت ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آپ دیکھیں گے آئندہ چند دنوں میں سب ٹھیک ہو جائے گا۔واضح رہے کہ آج راولپنڈی اڈیالہ جیل میں کمرۂ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، آج خط چلا گیا ہوگا۔

مزید پڑھیں: لاہور: رات گئے گرفتاری کے بعد عمران ریاض عدالت میں پیش

بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو قرضے کو واپس کون کرے گا، اس قرض سے غربت بڑھے گی۔بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ جب تک سرمایہ کاری نہ ہو قرض بڑھتا جائے گا، سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے۔

مزید خبریں