پیر,  01  ستمبر 2025ء
2 دن میں سونے کی قیمت میں 6900 روپے کا بڑا اضافہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

گزشتہ کاروباری دن بروز ہفتہ سونے کی قیمت میں 3600 روپے فی تولہ اضافہ ہوا تھا، آج سونے کے نرخ میں 3300 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

دو دنوں کے دوران سونے کے نرخ میں 6900 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، آج سونے کا فی تولہ ریٹ 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے تک پہنچ گیا ہے جو کہ بلند ترین سطح ہے۔

دس گرام گرام سونے کے نرخ میں 2 ہزار 829 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 3 لاکھ 17 ہزار 815 روپے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سونا مزید ایک ہزار روپے مہنگا، فی تولہ 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے کا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ میں 33 ڈالرکا اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 3 ہزار 480 ڈالرکی سطح پر آ گئی ہے۔

مزید خبریں