اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار ، انڈیکس نے ایک مرتبہ پھر ایک لاکھ ، 49 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب امریکی ڈالر سستا ہونے سے پاکستانی روپے کی قدر بڑھ گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 231 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 79 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 48 ہزار 618 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی موت کی افواہیں دم توڑ گئیں، نئی تصاویر جاری
دوسری جانب امریکی ڈالر بھی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر10 پیسے سستا ہونے کے بعد 281 روپے 67 پیسے کا ہو گیا۔