اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کو 264 روپے 61 پیسے برقرار رکھا گیا ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 269 روپے 99 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 40 پیسے کی کمی کے بعد 159 روپے 76 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت ایک روپے 46 پیسے کمی کے بعد 176 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی ہے۔