اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 63 ہزار700 روپے ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونا بھی 943 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر اضافے کے ساتھ 3 ہزار ، 411 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سونا مزید ایک ہزار روپے مہنگا، فی تولہ 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے کا ہوگیا