بدھ,  27  اگست 2025ء
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت معمولی گر گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 49 ہزار کی نفسیاتی حد کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 602 پوائنٹس کا اضافہ
ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ ، 49 ہزار37 کی سطح پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: کینیڈا کا یوکرین کے لیے 2 ارب ڈالر کی امداد کااعلان

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مزید خبریں