منگل,  26  اگست 2025ء
فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ، قیمت 3 لاکھ ، 60 ہزار ، 700 ہو گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا پھر مہنگا ہو گیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 9 ہزار 242 روپے پر آ گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کے اضافے سے 3380 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

مزید پڑھیں: دریائے سندھ میں غیر قانونی گولڈ مائننگ ، خیبر پختونخوا حکومت نے گرینڈ آپریشن کی منظوری دیدی

واضح رہے گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتیں مستحکم رہی تھیں ، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے پر برقرار رہی تھی۔

مزید خبریں