منگل,  26  اگست 2025ء
گندم کی قیمت میں مزید 300 روپے کا اضافہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) گندم کی قیمت میں مزید 300 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

نجی ٹی وی نے مارکیٹ ذرائع کے حوالے سے کہا کہ گندم کی قیمت 2800 روپے سے بڑھا کر 3100 روپے کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ حکومت گندم کی قیمت کنٹرول نہیں کرسکی۔

عاصم رضا کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے اسے ڈی ریگولیٹ کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں آٹے کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: گندم کی فی من قیمت 2200 سے بڑھ کر 2800 روپے ہو گئی

مزید خبریں