پیر,  25  اگست 2025ء
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر بھی سستا ہو گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 472 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 965 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 258 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ ایک لاکھ 49 ہزار 493 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے80 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر کی قدر میں کمی

مزید خبریں