منگل,  19  اگست 2025ء
اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

کراچی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، انڈیکس تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔

100 انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزارکی نفسیاتی حد عبور کر گیا، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1096 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

دوسرے کاروباری دن بھی آغاز میں ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروبار میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک ہزار 704 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 48 ہزار 196 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر کی قدر میں کمی

مزید خبریں