اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تقریباً 2 فیصد بڑھ کر ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
جمعہ کو عالمی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 1.21 ڈالر (1.8 فیصد) بڑھ کر 66.84 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.31 ڈالر (2.1 فیصد) اضافے سے 63.96 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
یاد رہے منگل کو برینٹ کروڈ کی قیمت 5 جون کے بعد کی کم ترین سطح پر جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2 جون کے بعد کی کم ترین سطح پرآ گئی تھی۔
خام تیل کی قیمتوں میں موجودہ اضافے کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں “سنگین نتائج” کی وارننگ اور آئندہ ماہ امریکہ کی جانب سے شرح سود میں کٹوتی کے امکان کو قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ’بھارت اب روس سے تیل نہیں خرید رہا‘، امریکی صدر کے بیان پر بھارتی وزارت خارجہ نے کیا کہا؟