جمعرات,  14  اگست 2025ء
16 اگست سے ڈیزل سستا ، پٹرول مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر 16 اگست سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں پاکستان آرمی کا بڑا سیکورٹی آپریشن: بھارتی خفیہ نیٹ ورک تباہ، دو انتہائی مطلوب دہشتگرد زندہ گرفتار

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.75 روپے فی لیٹر کمی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 1.32 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6.25 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7.11 روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔

عالمی توانائی ایجنسی کی جانب سے اس سال اور اگلے سال تیل کی بڑھتی ہوئی اضافی مقدار کی پیشگوئی کے بعد خام تیل کے فیوچرز 2 ماہ کی کم ترین سطح 62.7 ڈالر فی بیرل تک گر گئے۔

مزید خبریں