بدھ,  13  اگست 2025ء
سری لنکا ، بنگلہ دیش ، عراق ، سوڈان اور گنی بسائو پاکستان کے 30 کروڑ ، 45 لاکھ ڈالر کے ڈیفالٹر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سری لنکا، بنگلہ دیش ،عراق، سوڈان اور گنی بساؤ پاکستان کے کروڑوں ڈالر کے ڈیفالٹر نکلے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ان پانچ ممالک نے پاکستان کو30 کروڑ 45 لاکھ ڈالر ادا کرنے ہیں ، پاکستانی کرنسی میں قرض کی یہ رقم 86 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 80 ، 90 کی دہائی میں ان ملکوں کو ایکسپورٹ کریڈٹ دیا تھا ،عراق کے ذمہ سب سے زیادہ پاکستان کے 23 کروڑ 13 لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں جبک سوڈان سے 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر وصول کرنے ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کے ذمہ شوگر پلانٹ اور سیمنٹ کی مد میں 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر ہیں، جبکہ گنی بساؤسے 36 لاکھ سے زائد کا مقروض ہے۔

رپورٹ کے مطابق 07-2006 میں بھی آڈیٹر جنرل نے ریکوری کی نشاندہی کی تھی، وزارت اقتصادی امور دفتر خارجہ کے ذریعے ریکوری کیلئے کوشاں ہے ، پانچوں ممالک کو یاد دہانی کے خط اور ڈیمانڈ نوٹسز بھی بھجوائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، ڈالر معمولی سستا

مزید خبریں