هفته,  09  اگست 2025ء
نان فائلرز کے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافے کا اطلاق کر دیا گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نان فائلرز کے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد پر بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی کا آغاز ہو گیا ہے۔

یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر 0.8 فیصد ٹیکس لاگو ہے، اس سے قبل یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر0.6 فیصد ٹیکس عائد تھا۔

ہر بینکنگ کمپنی کو نان فائلرز سے ایڈوانس ایڈجسٹیبل ٹیکس منہا کرنے کا اختیار ہو گا۔ غیرمنقولہ جائیداد کی خرید وفروخت یا منتقلی پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

پراپرٹی کے خریدار کو ریلیف دینے کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس 1.5 فیصد کم کیا گیا ہے جبکہ پراپرٹی کے فروخت کنندہ یا منتقل کرنے والے کیلئے ہرسلیب میں 1.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کے لگائے گئے نئے ٹیرف سے امریکا کو اربوں ڈالر کی آمدنی، اتنا پیسہ کہاں خرچ ہوگا

مزید خبریں