جمعرات,  31 جولائی 2025ء
یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9.07 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے۔

اس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کی ایڈجسٹمنٹ بتائی جا رہی ہے۔

صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت 272.16 روپے سے کم ہوکر 263.08 روپے فی لٹر ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی 283.35 روپے سے کم ہ وکر 280.62 روپے فی لٹر ہوسکتی ہے۔

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

مزید خبریں