جمعرات,  10 جولائی 2025ء
ملک بھر میں چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی ، شہری پریشان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک بھر میں فی کلو چینی کی قیمت 185 روپے سے لے کر 200 روپے تک پہنچ گئی ، چینی مہنگی ہونے سے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا۔

کراچی میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا ہے ، پشاور میں پرچون مارکیٹ میں چینی 190 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو قیمت 180 روپے جبکہ 50 کلو بوری کی قمیت 9 ہزار مقرر ہے۔

مزید پڑھیں:چینی بحران: پیداوار، برآمد اور درآمد کی غیرمنصفانہ پالیسیاں

لاہور میں چینی 190 سے لے کر 200 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی ، دوسری جانب انتظامیہ کی کارروائی پر بیشتر دکانداروں نے چینی کی فروخت بند کر دی۔

علاوہ ازیں کوئٹہ میں فی کلو چینی کی قیمت 190 روپے تک پہنچ گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو 180 روپے ہے۔

مزید خبریں