بدھ,  09 جولائی 2025ء
ایئر عربیہ ابوظہبی نے ملتان اور فیصل آباد کے لیے پروازوں میں اضافے کا اعلان کردیا

ابوظہبی (روشن پاکستان نیوز) – ایئر عربیہ ابوظہبی نے پاکستان کے دو بڑے شہروں، ملتان اور فیصل آباد کے لیے اپنی پروازوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان فضائی روابط کو مزید مضبوط بنائے گا۔

ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق:

  • ابوظہبی سے ملتان کے لیے پروازیں ہفتہ وار دو سے بڑھا کر پانچ کر دی گئی ہیں۔

  • ابوظہبی سے فیصل آباد کے لیے پروازوں کی تعداد ہفتہ وار دو سے چار کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق، یہ اقدام پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتے ہوئے مسافروں کے تقاضوں اور تجارتی روابط کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ایئر عربیہ کی اس پیش رفت سے نہ صرف سفر کی سہولیات میں بہتری آئے گی بلکہ سیاحت، کاروبار، اور خاندانوں کے درمیان روابط کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ

ایئرلائن کی جانب سے نئی پروازوں کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا، جبکہ ٹکٹوں کی بکنگ بھی باقاعدہ طور پر کھول دی گئی ہے۔

مزید خبریں