اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپےکی کمی ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ 56 ہزار 200 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10گرام سونا 514 روپےسستا ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار384 روپے کا ہو گیا۔سرمایہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باعث سونے کی مقامی قیمت بھی کم ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں: سونا مزید 600 روپے مہنگا ، فی تولہ 3 لاکھ ، 52 ہزار 900 کا ہو گیا
یاد رہے گزشتہ روزنئے مالی سال کے پہلے دن سونے کی فی تولہ قیمت میں 6600 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔