منگل,  01 جولائی 2025ء
ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 51 پیسے فی کلو کمی کر دی گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 51 پیسے فی کلو کمی کر دی گئی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 191 روپے 80 پیسے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے ، اسی طرح 11.8کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 71 پیسے سستا  کردیا گیا۔

11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2ہزار 263 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمتوں میں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،اطلاق یکم جولائی سے آئندہ ماہ کیلئے ہوگا۔

مزید پڑھیں: ڈیزل کا ذخیرہ کتنا باقی ؟ آئل ریفائنریز اور اوگرا کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا

مزید خبریں