اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپےکا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ 50 ہزار 200 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10گرام سونا 686 روپےمہنگا ہوکر 3 لاکھ 240 روپے کا ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 282ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، میں اوباما نہیں جو ایران کو اربوں ڈالر دے، ڈونلڈ ٹرمپ