بیجنگ(روشن پاکستان نیوز) چین نے پاکستان کا 3ارب40کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کردیا،قرض رول اوور ہونے سے پاکستانی زرمبادلہ ذخائر14ارب ڈالر ہو جائیں گے۔
خبرایجنسی کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس گزشتہ 3سال سے موجود 2ارب10کروڑ ڈالر پھر رول اوور ہوئے، ایک ارب30کروڑ ڈالر کے دیگر کمرشل قرضے بھی رول اوور کئے گئے ہیں۔
ایک ارب30کروڑ ڈالر کےیہ قرضے 2ماہ پہلے واپس کئے گئے تھے،پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے بھی ایک ارب ڈالر ملے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر سستا ہوگیا
پاکستان 50کروڑ ڈالر کی ملٹی لیٹریل فنانسنگ بھی حاصل کرچکا ہے،آئی ایم ایف شرائط کے مطابق 30جون تک پاکستان کوزرمبادلہ ذخائر14ارب ڈالر رکھنے ہیں۔