اتوار,  29 جون 2025ء
یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: ملک بھر میں یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی 2025 سے ہوگا، اس سلسلے میں اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اضافے کا اطلاق گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا، گھریلو صارفین کے لیے صرف ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا۔

گھریلو صارفین (سلیب ریٹ)، روٹی تنور، کمرشل، جنرل انڈسٹری (کیپٹیو)، سی این جی، سیمنٹ اور کھاد کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں۔

حکومت نے بلک صارفین، پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتیں بڑھا دیں جبکہ گھریلو صارفین کے فکسڈ چارجز میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: میر علی میں بھارتی اسپانسرڈ خوارج کا بزدلانہ وار، 13جوان شہید، 14 دہشتگرد مارے گئے

مزید خبریں