اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر)سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپےکی کمی ہوئی،ایک تولہ سونا 300 روپےکمی سے 3لاکھ 58 ہزار 165 پر روپے پر جا پہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 257 روپےکی کمی سے3 لاکھ 7 ہزار68 روپے ہوگئی ہے۔
سرمایہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا اثر مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑ رہا ہے جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے۔
مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی