جمعرات,  19 جون 2025ء
معاشی ترقی کا تسلسل: ترسیلات زر 34.89 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے تحت پاکستان نے مسلسل دوسرے سال معاشی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ معیشت، سرمایہ کاری اور اصلاحات کے شعبوں میں مثبت پیش رفت دیکھی گئی، جس سے ملکی اقتصادی استحکام اور بین الاقوامی اعتماد میں اضافہ ہوا۔

مالی سال 25-2024 کے پہلے 11 ماہ میں ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا، جن کی مالیت 34.89 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔ اس میں 70 فیصد ترسیلات سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سے موصول ہوئیں، جو کہ ترسیلات زر کے مستحکم رجحان کی عکاسی کرتی ہیں۔

ادھر یورپی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات میں بھی مثبت بہتری دیکھی گئی، جو 8.62 فیصد اضافے کے ساتھ 10 ماہ میں 7.553 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے منافع کی واپسی میں بھی 115 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ ملک میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا ثبوت ہے۔

علاوہ ازیں، عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.4 ارب ڈالر کے پائیدار ترقیاتی فنڈز کی منظوری دے دی ہے، جس سے معاشی بہتری کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔

مزید پڑھیں: یوکرینی ایف 16 مار گرانے والے روسی فوجیوں پر لاکھوں ڈالر نچھاور

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی حکمت عملیوں اور پالیسی اصلاحات کے باعث معیشت بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔

مزید خبریں