اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نرخ 3414 ڈالر پر آگئے۔
عالمی سطح پر کمی کا اثر مقامی سطح پر بھی ہوا،جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کی کمی سے تین لاکھ 62 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونا 600 روپے سستا ہوکر تین لاکھ 10 ہزار 613 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی اور مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت برقرار ہے۔
مزید پڑھیں: سونا مزید 600 روپے مہنگا ، فی تولہ 3 لاکھ ، 52 ہزار 900 کا ہو گیا