اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں4روپے 80پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت258 روپے43پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7روپے95پیسے کااضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت262روپے59پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
دوسری جانب مارچ 2025 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں1.15 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 140.1 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ مارچ 2024 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کی مالیت 138.5 ارب روپے رہی تھی ۔
مارچ 2024 کے مقابلہ میں مارچ 2025 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں 1.6 ارب روپے یعنی 1.15 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان