کاروباری دشمن بجٹ مسترد: پیٹرول بم، مہنگائی اور بے جا ٹیکسز واپس لیے جائیں، موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) آل پاکستان موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایم اے ہارون شیخ نے بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں اصلاحات کی کوئی بات نہیں کی گئی چودہ ھزار ارب سے زائد کے ٹیکس ھدف کو حاصل کرنے کی کوشش سے معیشت کا حجم مزید سکڑے گا پٹرولیم مصنوعات پر لیوی 78 روپے سے بڑھا کر 100 روپے لیٹر کر کے معیشت اور عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی کے نفاذ سے مہنگائی بڑھے گی جسے فی الفور واپس لیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ سپر ٹیکس سمیت تنخواہ دار طبقہ کے ٹیکس سلیب میں معمولی کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں بجلی کی بنیادی قیمت کو کم اور 13 قسم کے ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر معیشت کی ترقی ممکن نہیں ۔سولر پینلز پر 18 % جنرل سیلز ٹیکس کو واپس لیا جائے ۔ مہنگی بجلی، گیس اور پٹرول کی موجودگی میں ایکسپورٹ کا بڑھنا کسی صورت ممکن نہیں ۔ ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے جامع پالیسی اور فکس ٹیکس اسکیم کے ساتھ متبادل خام مال پر ٹیکسز کی شرح کو کم کیا جانا چایئے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانی کاروباری طبقے اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائے فائلرز اور نان فائلرز کا ڈرامہ ختم کیا جائے ایف بی آر آفیسرز کو فنانس بل کے زریعے لامحدود اختیارات دینے سے کاروبار کرنا مشکل ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں موٹر سائیہکل اور رکشہ کیلئے 50فیصد کمی خواش آئند ہے امید کرتے ہیں غریب کی سواری مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا ہم حکومت پنجاب سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ ٹیکس فری بجٹ اور عام آدمی کی مشکلات کو کم کرنے جیسے اقدامات کو یقینی بنائے گی۔

مزید خبریں